زلفی بخاری کو کلین چٹ، نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد- زلفی بخاری پر لگی پابندیاں ختم، نام بلیک لسٹ سے خارج کرنے کا حکم جاری۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے زلفی بخاری پر سفری پابندیاں ختم کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

زلفی بخاری نے موقف اختیار کیا کہ ان کا نام ناجائز طور پر بلیک لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔

یاد رہے نیب نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی استدعا کی تھی، مگر وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بجائے بلیک لسٹ میں ڈال دیا، زلفی بخاری نے بلیک لسٹ میں نام ڈالنے کو چیلنج کر رکھا تھا۔

گزشتہ رمضان کے دوران زلفی بخاری اپنے دوست عمران خان کے ساتھ عمرہ کی غرض سے پرائیوٹ جیٹ پر ملک سے جانے لگے تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں مگر بعد میں انہیں شخصی ضمانت پر ایک دفعہ سفر کرنے کی اجازت مل گئی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.