ایون فیلڈ کیس، نواز شریف کو 10 اور مریم کو 7 سال قید کی سزا

اسلام آباد – سب سے بڑی خبر آگئی، سابق وزیراعطم نوازشریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال کی قید اور 8 ملین پاؤنڈ جرمانہ جبکہ ان کی صحابزادی مریم نواز کو 7 سال قید اور 1 ملین پاؤنڈ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔  نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے ان کو 10 سال قید کی سزا سنا دی ہے، کیس کے دیگر ملزمان مریم نواز کو 7 جبکہ ان کے خاوند کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف اور مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کی۔ وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 7 روز کیلئے مؤخر کر دیں، ملزمان عدالت حاضر ہونا چاہتے ہیں، بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ درخواست کے ساتھ موجود ہے۔ نیب نے فیصلہ موخر کرنے سے متعلق درخواست کی مخالفت کی اور کہا عدالت نے ملزمان کی طلبی کے نوٹسز بھی جاری کیے تھے، ملزم جان بوجھ کر عدالت نہیں آئے۔

اس سے قبل آج احتساب عدالت نے فیصلہ کم و بیش 4 بار موخر کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *