کینیڈا میں ہیٹ ویو، گرمی سے 54 افراد ہلاک

ویب ڈیسک – سردی اور برف باری کے لئے مشہور ملک کینیڈا ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ کینیڈا میں جاری ہیٹ ویو کے باعث اب تک 54 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

حکام کے مطابق کینیڈا کے مشرقی علاقے گرم موسم سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ، مانٹریال میں ہلاکتوں کی تعداد 28 ہے، کیوبک صوبے کے جنوب مغربی علاقوں میں ہیٹ ویو سے جانی نقصان ہوا۔

کینیڈین محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 35 ڈگری تک رہے گا ، گرمی کی شدت 45 ڈگری محسوس ہوگی ۔

سٹی پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ زیادہ تراموات مردوں کی ہوئیں جن کی عمریں 53 سے 85 سال کے درمیان تھیں جبکہ مرنے والوں میں بیشتر وہ ہیں جو گھر کی بالائی منزل پر بغیر ایئرکنڈیشنڈ کے رہائش پذیر تھے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویوی سے متاثر ہونے والے علاقوں میں صوبہ کیوبک کے جنوبی حصے، صوبہ اونٹاریو اور بحراوقیانوس کے علاقے شامل ہیں ۔

کینیڈا میں گزشتہ کئی دہائیوں میں حالیہ گرمی کی لہر شدید ترین ہے۔حکام نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سخت گرم موسم میں زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اور سایہ دار جگہ پر رہیں۔

شہری گرمی سے بچنے کیلئے ٹھنڈے مقامات اور پارکوں کو رخ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہیٹ ویو کا آغاز 29 جون سے ہوا جو بدستور جاری ہے

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *