نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر گرفتار

راولپنڈی – کرپشن، بدعنوانی اور آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کے جرم میں ایک سال کی قید بامشقت پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نیب نے راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔ کیپٹن صفدر، نوازشریف اور مریم نواز کو نیب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزائیں سنا رکھی ہیں۔

اس سے قبل کیپٹن صفدر ایک جلوس کی شکل میں راولپنڈی کے بھابھڑا بازار گرفتاری دینے کے لئے آئے جہاں انہیں قومی احتساب بیورو (نیب) کے اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کو 10، ان کی صاحبزادی مریم کو 7 جبکہ داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ نواز شریف اور مریم ان دنوں لندن میں ہیں جہاں سے انہوں نے جمعہ کے روز وطن واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.