لندن میں نوازشریف کے گھر پر حملہ، دروازہ توڑنے کی کوشش

ویب ڈیسک – سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں جینا دوبھر، ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد لندن میں ان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی چند مشتعل پاکستانیوں نے نوازشریف کی رہائش گاہ پر حملہ کیا اور دروازہ توڑ کر اندر جانے کی کوشش کی۔

مسلم  لیگ ن برطانیہ کے صدر نے الزام عائد کیا کہ حملہ آور مسلح تھے اور ان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے دروازہ توڑنے اور حملہ کرنے والوں کی شناخت کی جائیگی۔

اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی نظر آئیں جن میں نوازشریف اور ان کے حامیوں کو شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.