35 ارب کی ہیرا پھیری، آصف زرداری اور فریال تالپور کے ملک چھوڑنے پر پابندی

مانیٹرنگ ڈیسک – احتساب سب کا، سپریم کورٹ آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام 35 ارب کی کرپشن میں آنے پر اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا۔

آصف علی زرداری، فریال تالپور سمیت  سمٹ بینک، یوبی ایل اور سندھ بینک کے سی ای اوزاور سربراہان کے بیرون ملک جانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ ان تمام افراد پر پابندی ز29 جعلی بینک اکاؤنٹس سے 35 ارب کی ٹرانزیکشنز پر ازخود نوٹس کیس میں لگائی۔

پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین اور ان کی بہن فریال تالپور پر سفری پابندی کے بعد  پیپلزپارٹی نے اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا۔ بلاول بھٹو آج رات لاہور پہنچیں گے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.