
پاک فوج کا ڈیموں کی تعمیر کیلئے اپنی تنخواہیں دینے کا اعلان
راولپنڈی – ملک میں پانی کی کمی کا بڑھتا ہوا مسئلہ، مسلح افواج ایک مرتبہ پھر ملک کی خدمت میں آگے ، تینوں مسلح افواج کے جوانوں اور افسروں نے اپنی 2 دن کی تنخواہیں ملک پانی کے ذخائر تعمیر کے لئے دینے کا اعلان کر دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہبھاشا اور مہمند ڈیمز کے لیے پاک فوج، بحریہ، فضائیہ کے سپاہی ایک دن کی تنخواہ دیں گے جب کہ تینوں مسلح افواج کے افسران 2 دن کی تنخواہ دیں گے۔
Pakistan Armed Forces contributing to Diamer-Basha & Mohmand Dam Fund. Officers of Pak Army, Navy and Air Force will contribute their 2 days’ pay while soldiers one day’s pay to the announced fund for this national cause. #DamsForPakistan🇵🇰
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 9, 2018
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم تعمیرکرنے کا حکم دیا تھا اور عدالت نے قوم سے ڈیموں کے لیے فنڈز اکھٹا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے نام ایک اکاؤنٹ کھولنے کی بھی ہدایت کی تھی اور ابتدائی طور پر چیف جسٹس نے خود 10 لاکھ کا چیک جمع کروایا تھا۔