50 لاکھ سستے گھر، ایک کروڑ نوکریاں، تحریک انصاف کے منشور میں دعوے

ویب ڈیسک – پاکستان تحریک انصاف نے آج اپنے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے مشور کا اعلان کرتے ہوئے 50 لاکھ نوکریا اور ایک کروڑ گھر دینے کا بڑا دعویٰ کر دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا منشور پر عمل کرنا آسان کام نہیں، منشور پر عملدرآمد کیلئے بڑی تبدیلیاں کرنا پڑیں گی، بیورو کریسی کو سیاسی بنا دیا گیا، خیبرپختونخوا میں پولیس کو غیر سیاسی بنانے کیلئے ایکٹ پاس کیا، خیرپختونخوا کی کامیابی میں پولیس کا بڑا ہاتھ ہے۔

PTI Manifesto Final – 2018 by Insaf.PK on Scribd

عمران خان نے کہا تاجروں کو سہولت دینے سے کاروباری لاگت متوازن ہوگی، نوجوانوں کو نوکریاں دینا سب سے بڑا چیلنج ہے، روزگار فراہم کرنے کیلئے ابھی سے پلاننگ کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا 5 سال میں کم لاگت کے 50 لاکھ گھر بنانے کا پلان ہے، کسانوں کی مدد بھی منشور کا حصہ ہے، سستی رہائش گاہیں بھی منشور کا حصہ ہیں۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.