بیلٹ باکس میں 100 ووٹ ڈالیں گئے ہیں تو 100 ہی نکلنے چاہئیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی – پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے راولپنڈی میں ایک پریس بریفنگ کے دوران میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات 25 جولائی کو ہونے جا رہے ہیں جس سے انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ہر طرح کے شکوک و شبہات دم توڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کا انتخابات میں براہ راست کوتعلق نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ انتخابات میں ہوئی کسی بھی قسم کی بے ضابطگی روکنے کا اختیار فوج کے پاس نہیں، اگر کہیں بے ضابطگی ہوتی نظر آتی ہے تو فوج صرف اس کی نشاندہی کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بیلٹ باکس میں 100 ووٹ ڈالیں گئے ہیں تو 100 ہی نکلنے چاہئیں۔فوج امن و امان کی صورتحال کو ممکن بنائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخاب کے دن ووٹر کسی بھی دباؤ کے بغیر اپنا ووٹ کاسٹ کریں جب کہ انتخاب کے دوران کوئی بے ضابطگی ہوئی تو اسے ٹھیک کرنا بھی الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.