مانیٹرنگ ڈیسک – چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے مانسہرہ کے علاقے بشام میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے خطاب کرتے ہوئے اپنے مخالف نوازشریف اور ان کی صاحبزادی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ عمران خان نے کہا کہ دوںوں باپ بیٹی ایسے واپسی آرہے ہیں جیسے ورلڈ کپ جیتا ہو۔
انہوں نے کہا کہ قوم کا تین سو ارب چوری کرنے والوں کا استقبال کرنے کےلئے لوگوں کو اکٹھا کیا جا رہا ہے، دونوں باپ بیٹی کیا کشمیر فتح کر کے آرہے ہیں؟ عمران خان کی توپوں کا رخ اس بار پیپلزپارٹی کےشریک چئیرمین آصف زرداری کی طرف بھی ہوا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بعد اب دوسرے گاڈ فادر آصف علی زرداری کی باری ہے۔
چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاناما کا انکشاف اسٹیبلشمنٹ نے کیا تھا؟، نوازشریف کے بعد چوروں کے دوسرے گاڈ فادر زرداری کی باری آنے والی ہے۔