مریم نواز اور نوازشریف کو کیسے گرفتار کرنا ہے؟ نیب کا پلان فائنل

ویب ڈیسک – کرپشن اور بےنامی جائیداد کے جرم میں سزایافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کل بروز لندن سے پاکستان آرہے ہیں۔ اور امید کی جا رہی ہے کہ عوام کا سمندر ان کا استقبال کرنے لاہور ائیرپورٹ پہنچے گا۔ مریم نواز اور نوازشریف ایک ریلی کی صورت میں لاہور میں نکلیں گے اور عوام کو اپنے ساتھ ساتھ لے کر چلتے ہوئے اپنی سیاسی و عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے جس سے نیب کو ان کی گرفتاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایسے میں نیب نے بھی دونوں باپ بیٹی کو گرفتار کرنے کا اپنا پلان فائنل کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب اور پولیس افسران پر مشتمل 16 رکنی ٹیم تشکیل دی جا چکی ہے۔ ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر امجد علی اولکھ کریں گے۔ امید کی جا رہی ہے کہ مریم نواز اور نوازشریف کو لاہور ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیا جائے گا اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ ہیلی کاپڑ کے حصول کی منظوری پہلے ہی دی جاچکی ہے۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کی جا چکی ہے ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی آج یعنی جمعرات سے شدید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ ریاست اور سیاست کی اس جنگ میں فتح کس کی ہوتی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.