بیگم کلثوم نواز ہوش میں آگئیں، آنکھیں کھول لیں

مانیٹرنگ ڈیسک – لندن میں زیرِ علاج سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے خاوند اور بیٹی کی وطن واپسی سے عین ایک دن پہلے آنکھیں کھول لیں۔ 28 دن بے ہوش رہنے کے بعد بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری کی اطلاعات آنے لگیں۔

لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک کے باہر نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری آئی ہے، آج میری والدہ نے آنکھیں کھولی ہیں، انھیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔

حسین نواز نے بتایا کہ کافی دنوں سے وینٹ لیٹرز کو کم اور دواؤں میں تبدیلی کی جا رہی تھی ،جن کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں، میری والدہ کو ایک ماہ بعد ہوش آ گیا اور انہوں نے آنکھیں کھولیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.