لندن میں بدمعاشی مہنگی پڑ گئی، مظاہرین پر تشدد، مریم نواز کا بیٹا جنید گرفتار

لندن – سابق وزیراعظم کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو لندن میں بدمعاشی کرنا مہنگا پڑگیا، مظاہرین پر دوست کے ہمراہ تشدد کرنے کی پاداش میں لندن پولیس نے جنید صفدر کو گرفتار کر لیا۔ ہتھکڑی لگا دی۔

برطانوی قانون میں کسی کو مُکا مارنا ایک سنگین جرم سمجھا جاتا ہے، مظاہرین نے مُکا مارنے اور تشدد کا الزام لگایا، تفتیش کے بعد الزام ثابت ہو گا تو پھر چارج کیا جائے گا۔

جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب نوازشریف کی لندن سے روانگی کے وقت مظاہرین نے نعرے بازی جس پر حسن نواز کے بچوں کا مظاہرین سے جھگڑا ہو گیا۔ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کے دوست نے مظاہرین پر مکے برسا دیئے۔ جس پر پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.