مجرم نواز شریف، مریم نواز اور نیب ٹیم کے ابوظہبی میں ڈیرے

ویب ڈیسک – سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز دونوں اس وقت لندن سے ابوظہبی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ چند گھنٹے قیام کرنے کے بعد شام 4 بجے پاکستان کی فلائٹ پکڑیں گے۔ دونوں باپ بیٹی اس وقت مجرم ہیں اور ان مجرموں کو پکڑنے کے لئے نیب کی ٹیم بھی ابوظہبی پہنچ چکی ہے۔ نیب کی ٹیم واپسی پر نوازشریف کے طیارے میں ہو گی جو پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی باپ بیٹی کو گرفتار کر لے گی۔

سیکیورٹی خدشات اور امن و امان کی صورتحال کی پیش نظر نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور پہنچنے پر گرفتار کرنے کے بجائے دونوں  کو بیرونِ ملک سے حراست میں لے لیا جائے گا۔

جبکہ  دونوں کے لئے جیل کا مقام بھی اڈیالہ جیل بھی سے بدل کر اٹک قلعہ کر دیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق سکیورٹی مسائل کی وجہ سے نواز شریف اور مریم نواز کواڈیالہ جیل نہیں لے جایا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.