طیارہ لینڈ کر گیا، نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لئے تیار

مانیٹرنگ ڈیسک – سابق وزیرِاعظم نواز شریف اور مریم کا طیارہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے، نیب کی ٹیم لاہور ایئرپورٹ پر موجود، گرفتاری کے بعد اڈیالہ منتقلی کا امکان ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاؤ کے لئے رینجرز نے لاہور ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

سیکیورٹی خدشات سے نمٹنے کے لئے داخلی راستوں پر بھی اہلکار الرٹ ہیں۔ موٹروے اور نیشنل ہائی ویز بھی کئی مقامات سے بند کر دی گئی ہیں۔ کئی علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بھی جام ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.