سانحہ مستونگ: نگران وزیر اعظم کا کل یوم سوگ منانے کا اعلان

اسلام آباد – ملک جاری دہشت گردی کی حالیہ لہر سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں خاص طور پر سانحہ مستونگ نے پاکستان بھر کے لوگوں کے دلوں پر ایک گہرا زخم دیا ہے۔ اسی سانحہ کے پیش نظر نگران وزیراعظم ناصر الملک نے کل بروز اتوار ملک میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

سانحہ مستونگ کے بعد ملک بھر خاص طور پر مستونگ شہر میں فضا سوگوار رہی اور دکانیں اور بازاز بند رہے۔ حکومت بلوچستان نے 130 جانوں کی شہادت کے بعد صوبے بھر میں 2 دن سوگ منانے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ شہید سراج رئیسانی کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کےلئے کوئٹہ روانہ ہو گئے۔ جہاں زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں پاکستان کے صوبوں کے پی کے اور بلوچستان میں تین دہشت گرد حملے ہوئے جن میں کئی افراد شہید ہوئے۔ کل ہونے والا مستونگ حملہ سب سے خوفناک حملہ ثابت ہوا جس میں 130 افراد شہید اور 200 زخمی ہو گئے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.