
عمران خان کی آج کوئٹہ روانگی، سانحہ مستونگ کے زخمیوں کی عیادت کریں گے
ویب ڈیسک – سانحہ مستونگ کو آج تیسرا دن شروع ہوچکا مگر ملک بھر میں سوگ کی فضا اب بھی قائم ہے۔ آج ملک بھر میں یوم سوگ بھی منایا جا رہا ہے جس کے تحت تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر پر پاکستان پرچم سرنگوں رہے گا۔
ایسے میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان آج کوئٹہ روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ مستونگ بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کریں گے۔ عمران خان کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ اس سے قبل کل آرمی چیف کی بھی کوئٹہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے سراج رئیسانی شہید کے جنازے میں شرکت کی اور زخمیوں کی عیادت بھی کی۔
یاد رہے کہ مستونگ میں 13 جولائی کو ایک خودکش حملے میں کم از کم 131 افراد شہید جبکہ 200 کے قریب افراد زخمی ہو گئے تھی۔ مستونگ حملہ 2014 کے بعد پاکستان میں ہوا سب سے خوفناک حملہ تھا۔ حملے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے بھائی سراج رئیسانی بھی شہید ہو گئے تھے۔