کروشیا کو فائنل میں شکست، فرانس فٹبال کا بادشاہ بن گیا

ماسکو – روس میں ہوئے فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس نے کروشیا 2-4 سے شکست دے کر 20 سال بعد فٹ بال ورلڈ کپ جیت لیا۔ اس سے قبل 1998 میں فرانس نے برازیل کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیتا تھا۔

ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں فٹ بال ورلڈکپ کےفائنل میں فرانس نے کروشیا کے خلاف 18ویں منٹ میں فری کک ملی جسے کروشیا کے کھلاڑٰی ماریو منڈزوکک نے ہیڈ مارکر فٹبال کو اپنے ہی جال میں پھینک دیا اور یوں فرانس کو کروشیا پر 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔ یہ فٹبال کی تاریخ میں فائنل میں پہلا ’اون گول‘ تھا۔

کروشیا نے جوابی حملہ کیا اور کھیل کے 28ویں منٹ میں کروشیا کے کھلاڑی ایوان پریسک نے بہترین انداز میں کک مارفٹ بال  سیدھی فرانسیسی جال میں پہنچا دی اور یوں کروشیا نے صرف 9 منٹ بعد ہی فرانس کی برتری ختم کردی اور میچ 1-1 سے برابر ہو گیا۔

10 منٹ بعد فرانس کروشیا کے کھلاڑی کے ہاتھ سے فٹبال لگنے پر فرانس کو پینلٹی اسٹروک ملا جس پر فرانسیسی اسٹرائیکر اینٹونیو گریزمین نے گول کرکے ایک بار پھر فرانس کو 1-2 کی برتری دلادی۔

اس کے بعد فرانس نے مڑ کرنہ دیکھا اور  میچ کے 59ویں منٹ میں گول اسکور کرکے فرانس کی برتری 1-3 کردی اور 65ویں منٹ میں فرانسیسی کھلاڑی کائیلیان ایم باپے نے ایک اور گول کر کے فرانس کو 1-4 کی برتری دلوا کر فرانس کی جیت پر مہر ثبت کر دی۔

69 ویں منٹ میں کروشیا کے کھلاڑی ماریو منڈزوکک نے گول کرکے فرانس کی برتری 2-4 کردی۔ اور یہی سکور آخر تک رہا اور فرانس 20 سال بعد دوبارہ ورلڈ چیمپئین بن گیا۔ کروشیا فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار فائنل کھیل رہا تھا۔ فٹ بال ورلڈ کپ میں بیلجئیم تیسری پوزیشن پر رہا کل ہوئے میچ میں بیلجئیم نے برطانیہ کو شکست دی تھی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.