امریکی ڈالر کی اونچی اڑان، تاریخ میں پہلی بار 127 روپے کا ہو گیا
یہ خبر لائیک کریں

کراچی – پاکستانی روپے کی بے قدری جاری ، امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت پر، پہلی مرتبہ 127 روپے اور 50 پیسے کا ہو گیا۔

ملکی معشیت پر قرضوں کا مزید بوجھ بڑھ گیا۔ آج  انٹر ببنک مارکیٹ میں امریکی ڈالر دوران ٹریڈنگ 6 روپے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 127 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوتا ہوا نظر آیا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بڑھتی ہوئی ڈالر کی قیمت سے مرتی ہوئی ملکی معیشیت کو ایک بڑا دھچکا لگے گا اور ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان آجائے گا۔ پٹرول کی قیمت جو پہلے ہی 100 روپے کو چھو رہی مزید بڑھ جائے گی۔ عام آدمی زندگی مشکل سے مشکل ہو جائے گی۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *