جو عمران خان یا پی ٹی آئی کو ووٹ دیگا وہ بہت بڑا بے غیرت ہوگا، ایاز صادق

ویب ڈیسک – الیکشن پاس آتے ہیں سیاسی امیدواروں نے سیاسی مہم تو تیز کی مگر وہیں اکثر سیاستدان اخلاق کا دامن چھوڑ بیٹھے۔ پہلے تحریک انصاف کے پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی کے ووٹروں کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کئے تو اب سپیکر قومی اسمبلی اور ن لیگ کے رہنما سردار ایاز صادق تحریک انصاف کے خلاف تہذیب کا دامن چھوڑ بیٹھے۔

ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جو عمران خان یا پی ٹی آئی کو ووٹ دے گا وہ بہت بڑا بے غیرت ہو گا۔ اور جو لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں وہ سب بے غیرت ہیں۔

ملکی سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر اپنے عروج پر جا رہا ہے یہ کسی بھی طور پر اس ملک کے لئے اچھا نہیں۔ سیاسی ورکروں خاص طور پر پرویز خٹک اور ایاز صادق جیسے سنئیر ترین رہنماؤں کو اس چیز کا خاص خیال رکھنا چاہیئے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.