نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کیخلاف اپیلوں پر نیب کو نوٹس
یہ خبر لائیک کریں

مانیٹرنگ  ڈیسک –  اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ  نے سابق وزیر اعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کی سزاؤں کے خلاف نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان پر مقدموں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن نے ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کی اپیلوں پر سماعت کی۔اس موقع پر شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث نے موقف اختیار کیا کہ  نیب نے کسی موقع پر لندن کے ایوین فیلڈ فلیٹس کی مالیت نہیں بتائی اور نہ ہی ان کے موکل کو بچوں کو زیر کفالت ثابت کرسکا۔

عدالت نے شریف خاندان کے خلاف تفتیشی افسر اور استغاثہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت جولائی کے آخری ہفتہ تک ملتوی کردی۔ اس طرح مریم نواز اور نواز شریف کے انتخابات 2018 سے پہلے باہر آنے کا کسی بھی قسم کا چانس ختم ہو گیا۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *