جاپان بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 250 افراد ہلاک
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – جاپان میں گزشتہ ہفتوں سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ بارش، لینڈ سلائیڈنگ سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔  جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 250 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک کے 31 صوبوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے دو ہفتوں میں 700 سے زائد لینڈ سلائڈنگ کے واقعات پیش آئے۔حکام کے مطابق 30 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ہیروشیما، اوکایاما اور  ایہیمے شہروں میں 70 ہزار  افراد سے زائد عملہ  امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے۔محکمہ قدرتی آفات کے مطابق پناہ گاہوں میں تقریباً 6 ہزار 700 سے زائد سیلاب زدگان موجود ہیں اور ملک کے 19 صوبوں سے 5.9 ملین افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

جمعہ کے روز حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں  کو 350 ملین ڈالر امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔واضح رہے کہ سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے  سب سے زیادہ جانی  نقصان ہیروشیما، ایہیمے، اوکایاما، یاماگوچی، کویوٹو، گیفو، شیگا، ہویوگو، کوچی اور فوکواوکا کے علاقوں میں ہوا ہے۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *