کسی شہر میں کسی قسم کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا: آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک – ملک بھر میں آج صبح سے پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے نام سے ایک ہائی الرٹ ایس ایم ایس گردش کر رہا تھا جس میں لاہور کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے گھس جانے اور خودکش حملوں کا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ یہ ایس ایم ایس جنگل میں آگ کی طرح پھیل گیا اور شہری ایک خوف میں مبتلا ہو گئے۔

تاہم اب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ایسے کسی بھی تھریٹ الرٹ کی تردید کر دی گئی ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کسی بھی شہر کے لئے کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں کی گئی۔ شہری ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر دھیان نہ دیں۔ اور تصدیق کے لئے فوری طور پر آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ  https://www.ispr.gov.pk سے رجوع کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی افواہیں صرف ملک میں افراتفری پھیلانے کی ایک ناکام کوشش ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.