
اب نہیں کروں گا، غیر اخلاقی زبان کے استعمال پر حاضری، عمران خان نے لکھ کر دے دیا
مانیٹرنگ ڈیسک – انتخابی جلسوں میں غیر اخلاقی زبان کے استعمال پر عمران خان کو عدالت نے آج طلب کیا تھا، جس کے بعد عدالت نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پر کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ عمران خان نے بھی عدالت کو آئندہ غیر اخلاقی الفاظ استعمال نہ کرنی کی تحریری یقین دہانی دلا دی۔
آج الیکشن کمیشن میں عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ کمیٹی اراکین نے بابر اعوان سے کہا کہ جب بڑے لیڈر ایسی زبان استعمال کریں گے تو کیا ہو گا؟ جس پر بابر اعوان نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سپیکر سردار ایاز صادق کی ویڈیو چلا دی جس میں انہوں نے تحریک انصاف کے لوگوں کو بے غیرت کہا تھا۔ جس پر کمیٹی نے کہا کہ اس پر بھی سب کو نوٹس ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ عمران خان نے 13 جولائی کو نوازشریف کے استقبال کے لئے جانے والون کو گدھا کہا تھا جس کے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔