اڈیالہ جیل اب شہباز شریف انتظار کر رہی ہے: عمران خان

ویب ڈیسک –  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا فیصلہ 25 جولائی کو ہو گا، پاکستان میں پیسے والوں کے لیے تمام سہولتیں موجود ہیں ، یہ پاکستان ایک طاقتور کے لیے نہیں بنا تھا، 25 جولائی کے بعد نچلے طبقے کو اوپر لائیں گے ، پاکستان کو عظیم تر ملک بنائیں گے، اقتدار میں آ کر غربت کا خاتمہ اور تعلیم کا نظام بہتر کریں گے، اقتدار میں آ کر پولیس کا نظام ٹھیک کرکے دکھاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اسپتال ،اسکول اور پولیس کا نظام ٹھیک کیا۔  شہباز شریف نے صوبے میں پولیس سےغلط کام کروائے، عابد باکسر نے کہا کہ شہباز شریف کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا، نواز شریف کے بعد شہباز شریف کا اڈیالہ جیل انتظار کر رہی ہے۔

عمران خان نے کے پی کے  میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی کاکردگی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کے پی میں پہلی بار ہیلتھ انشورنس لائے،اقتدار میں آکر  ہیلتھ کارڈ کو پورے ملک تک پھیلائیں گے، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 5لاکھ 40ہزار ہر خاندان کو ملتا ہے، انکا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں امن آنے سے سیاحت میں اضافہ ہوا، خیبرپختونخوا میں سرکاری اسپتالوں کے بعد پولیس کا نظام ٹھیک کیا، کرپٹ پولیس اہلکاروں کو نوکری سے نکالا، وہاں  پولیس مثالی بن چکی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.