فخرزمان کے ون ڈے میں 200، پہلے پاکستانی بن گئے، سعید انور کا ریکارڈ پاش پاش

سپورٹس ڈیسک – پاکستان کے جارح مزاج بائے ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے فخرزمان نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری جڑ دی۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں 200 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ سعید انور کے پاس تھا جو انہوں نے 1996 میں بھارت کے خلاف  194 رنز بنا کر بنایا تھا۔

فخرزمان نے یہ کارنامہ زمبابوے کے خلاف صرف 149 گیندوں پر بنایا ۔ اس قبل آج پاکستان نے زمبابوے کے خلاف چوتھے ون ڈے میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو فخرزمان اور امام الحق نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی اووپنگ پارٹنرشپ کا ریکارڈ بھی بنایا دونوں اوپنرز نے سنچریاں سکور کی امام الحق 304 رنز کے مجموعے پر 113 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ بعد میں آنے والے آصف علی نے محض 22 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔

پاکستان نے مقررہ 50 اووروں میں 399 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ یہ پاکستان کا کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے بڑا سکور ہے۔ فخر زمان ناٹ آؤٹ رہے انہوں نے 210 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 24 چوکے اور 5 چھکے شامل ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.