سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

ویب ڈیسک – بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی، سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ہلاک ہونے والوں میں مفتی ہدایت اللہ ہی سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ ہے تاہم مفتی ہدایت اللہ کے ساتھیوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔اس سے قبل مستونگ خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی تھی جس کا نام حافظ نواز اور تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔

گزشتہ دنوں بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دہشت گردوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی قافلے پر خودکش حملہ کیا تھا جس میں کم از کم 151 افراد شہید جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ شہید ہونے والوں میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے بھائی سراج رئیسانی بھی شامل تھے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.