اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری، انٹرپول کو خط لکھ دیاگیا

ویب ڈیسک – سابق وزیر خزانہ اور نوازشریف کے سمدھی اسحاق ڈار کے لئے ایک اور بری خبر،  وزارت دا خلہ نے اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ سیکرٹری داخلہ کی ہدایت کے بعد ایف آئی اے نے انٹرپول کو خط لکھ دیا۔

۔ خط میں کہا گیا ہے کہ انٹرپول اسحاق ڈار کی برطانیہ سے گرفتاری میں مدد کرے۔ اس سے پہلے 14 جولائی کو اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے انٹرپول کو درخواست کے ساتھ سابق وزیرخزانہ کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

اسحاق ڈار کافی عرصے سے بیماری کا بہانہ بنا کر پاکستانی عدالتوں ے غائب ہیں جبکہ سوشل میڈیاپر گاہے بگاہے آنے والی ویڈیوزمیں ڈار صاحب بالکل ہشاش بشاش نظر آتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.