نازیبا الفاظ کا استعمال، الیکشن کمیشن کی کاروائی، میرے ساتھ زیادتی ہوئی: پرویز خٹک

ویب ڈیسک – انتخابی مہم میں نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک کے علاوہ نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمن سے بھی جواب طلب کئے تھے جو کہ تسلی بخش نہ ہونے پر مسترد کر دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پرویز خٹک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ان کے خلا معتصبانہ رویہ اختیار کیا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پرویز خٹک نے ایک انتخابی جلسے میں کہا تھا کہ جن گھروں میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرتا ہے مجھے لگتا ہے وہاں طوائیفیں رہتی ہیں۔ پرویز خٹک کے اس بیان پر ملک بھر میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.