نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب
یہ خبر لائیک کریں

مانیٹرنگ ڈیسک – سابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائیرڈ صفدر جو کہ اس وقت اپنی اہلیہ اور سسر سمیت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ایک سال کی سزا بھگت رہے ہیں ، آج ان کی طبیعت جیل میں اچانک خراب ہو گئی۔ جس پر انہیں فوری طور پر انہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محمد صفدر اپنے وکلأ سے جیل میں مشاورت کر رہے تھے کہ تبھی ان کی طبیعت خراب ہو گئی جیل حکام نے فوری طور پر  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال راولپنڈی سے ڈاکٹرز طلب کئے جنہوں نے کیپٹن صفدر کو گلے اور کان میں انفیکشن کی تشخٰص کی ہے اور ادویات تجویز کی ہیں۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کا علاج جیل میں ہی کیا جائے گا۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *