شہباز شریف اپنے بھائی کا وفادار نہ ہو سکا قوم کا کیسے ہو گا؟ عمران خان

بنوں – چئیرمین تحریک انصاف کا آج بنوں اور کرک میں سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ، اپنے حریفوں پر باؤنسر برساتے کپتان نے شہباز شریف کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ کہتے ہیں شہباز شریف نے اپنے بھائی کوخود گرفتار کروایا، شہباز شریف اپنے بھائی کا وفادار نہ ہوسکا وہ قوم سے کیسے وفاداری کرے گا؟

عمران خان نے جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار سب کا صفایا ہو جائے گا کسی کو دھاندلی کا کوئی موقع نہیں ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں مل کر دھاندلی کا شور مچا رہی ہیں کیوں کہ ان سب کو اپنی ہار نظر آرہی ہے۔ جب ہم نہیں 2013 الیکشن کے بعد دھاندلی پر دھرنا دیا تھا تو سب نے کہا کہ جمہوریت کو خطرہ ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمن پر بھی خوب چڑھائی کی اور کہا کہ مولانا میں ایک مقناطیس ہے جہاں حکومت نظر آتی ہے وہ وہی چپک جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  جو بھی حکومت جاتی ہے ایک خالی خزانہ دوسرا فضل الرحمان چھوڑ کر جاتی ہے۔

عمران خان نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بیٹا دس سال پہلے میثاق جمہوریت کیا گیا تھا، میثاق جمہوریت کا پہلا تحفہ ڈالر 130 روپے ہے۔ بلاول کے باپ کے سارے پیسے باہر پڑے ہیں، یہ امیر اور قوم مقروض ہوگئی ہے۔ دس سال پہلے 6 ہزار اور آج 28 ہزار ارب قرضہ ہوچکا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.