ایفیڈرین کیس: ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا

راولپنڈی – اب تک کی سب سے بڑی خبر، راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت نے مسلم لیگ کے رہنما حنیف عباسی کو ایفیڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ حنیف عباسی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ مقدمہ کم و بیش 6 سال تک چلا۔ سزا سنائے جانے کے ساتھ حنیف عباسی الیکشن 2018 میں حصہ لینے کے لئے بھی نا اہل ہو گئے۔ حنیف عباسی پر  پر الزام تھا کہ انہوں نے ایفی ڈرین کا غلط استعمال کرتے ہوئے منشیات اسمگلروں کو فروخت کی۔

حنیف عباسی NA 60 میں عوامی مسلم لیگ کے چئیرمین شیخ رشید کے مد مقابل تھے۔ عدالت نے کئی گھنٹے فیصلہ محفوظ رکھنے کے بعد رات کے اس پہر اپنا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے دیگر 7 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔ فیصلہ سنانے کے بعد عدالت کے باہر موجود مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شدید نعرے بازی کی۔

ایفی ڈرین کوٹہ کیس کے ملزمان میں حنیف عباسی، غضنفر، احمد بلال، عبدالباسط، ناصر خان، سراج عباسی، نزاکت، محسن خورشید شامل ہیں۔ اے این ایف نے تمام ملزمان پر جولائی 2012 میں ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کا 500 کلو گرام کوٹہ لینے پر مقدمہ بنایا تھا۔

کیس کی سماعت کے دوران 5 ججز تبدیل ہو ئے، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایفی ڈرین کا غلط استعمال کرتے ہوئے منشیات اسمگلروں کو فروخت کی۔ عدالت عالیہ نے 16 جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عالیہ نے حکم میں 21 جولائی تک مکمل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.