اڈیالہ جیل میں نوازشریف کی حالت بگڑ گئی،ڈاکٹروں کا فوری ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ

مانیٹرنگ ڈیسک – راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کرپشن کیس میں قید سابق وزیر اعظم پاکستان نوازشریف کی طبیعت بگڑ گئی، ڈاکٹروں نے فوری طوری پر ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق نوازشریف کو پسینہ زیادہ بہہ جانے سے پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے جس سے ان کے گردوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق ہیلتھ سیکریٹری پنجاب کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

نوازشریف اپنی بیٹی اور داماد کے ہمراہ کرپشن کیس میں 10 سال قید بامشقت کاٹ رہے ہیں۔ انہیں 13 جولائی کو لندن سے واپسی پر لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔ آج انہیں قید ہوئے 9واں دن ہے۔

اس سے قبل نوازشریف جیل میں سہولیات کی کمی کا شکوہ کرتے رہے ہیں اور دو روز قبل انہوں نے جیل میں ائیرکنڈشنر کی سہولت مانگی تھی جو کہ منظور کر لی گئی تھی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.