نواز، مریم اور صفدر کے گھر کو سب جیل قرار دیا جائے، درخواست دائر

ویب ڈیسک – راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف ان کی بیٹی اور داماد کو آج قید ہوئے 10واں دن ہے۔ اب بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے جس کے تحت اس بات کی درخواست کی گئی یے کہ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر انہیں وہاں رکھا جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف تین بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں، اس لئے قانونی طور پر ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کرپشن کے الزامات میں بالترتیب 10، 7 اور 1 سال کی قید بامشقت کاٹ رہے ہیں۔


تبصرہ کریں

Your email address will not be published.