نوازشریف کا علاج جیل میں ہی ہو گا، کوئی بڑا مرض نہیں

ویب ڈیسک – گزشتہ روز جیل میں قید سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صحت کے حوالے سے خبریں آرہی تھیں کہ زیادہ پسینہ بہہ جانے سے نوازشریف کے گردے فیل ہونے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے جس پر میڈیکل بورڈ کی ٹیم نے آج سابق وزیراعظم کا معائنہ کیا اور تمام ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ نوازشریف کو کسی قسم کا کوئی بڑا مرض لاحق نہیں ہے۔

میڈیکل بورڈ نے یہ بات بھی واضح کی کہ نوازشریف کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ان کا علاج اڈیالہ جیل میں ہی کیا جا سکتا ہے۔ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کے تمام ٹیسٹس بالکل ٹھیک آئے ہیں جبکہ ان کے خون میں یوریا کی مقدار تھوری زیادہ ہے۔

نواز شریف کے خون کے مزید ٹیسٹ اور ایکو کارڈیالوجی کل ہو گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.