جیل سے نکالیں، ہم پاکستان چھوڑ جائیں گے، نواز شریف ایک اور این آر او کے لئے تیار

مانیٹرنگ ڈیسک – سابق وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے اب تک سب سے بڑی خبر آگئی، سابق وزیراعظم ایک اور این آر او کے لیے تیار ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں نواز شریف نے کئی خفیہ ملاقاتیں کیں۔ نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرسے بھی خفیہ ملاقاتیں کیں- نواز شریف کسی بھی صورت میں جیل سے نکلنا چاہتے ہیں۔

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نےدرمیانی قوتوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جیل سے نکلوائیں، ہم ملک سےباہر چلے جائیں گے۔

میڈیا کی خبروں کے مطابق این آر او کی سب سے بڑی وجہ 13 جولائی کو پاکستانی واپسی پر مایوس کن استقبال بتایا جا رہا ہے۔ نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو کرپشن کیس میں 13 جولائی کو لندن سے واپسی پر لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر پہلے سے ہی قید تھے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.