نوازشریف کی کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، خبریں گمراہ کن ہیں: مریم اورنگزیب

مانیٹرنگ ڈیسک – آج دن بھر اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم  نوازشریف کی این آر او سے متعلق خبریں ملک میں گردش کرتی رہیں جن کہ مطابق کے پی کے اور پنجاب کے گورنروں نے نوازشریف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی جس میں نوازشریف ن ان سے ڈیل کرنے کا کہا۔ تاہم مسلم لیگ ن کی جانب سے ایسی کسی بھی ڈیل کی سختی سے تردید کر دی گئی۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف میڈیا کا ایک مخصوص حصہ من گھڑت خبریں چلا کر انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہا ہے، الیکشن کمیشن کو انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد کسی جماعت کے پارٹی قائد کے خلاف منفی مہم کا نوٹس لینا چائیے۔

انہوں نے کہا کہ  کہ نوازشریف کے خلاف منفی پروپیگنڈا افسوسناک ہے، ان سے متعلق ڈیل سمیت تمام منفی خبروں کو مسترد کرتے ہیں۔

جیل سے نکالیں، ہم پاکستان چھوڑ جائیں گے، نواز شریف ایک اور این آر او کے لئے تیار

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.