کون کرے گا راج پاکستان پر؟ ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل شروع

لاہور – پاکستان میں الیکشن 2018 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ لگاتار تیسری مرتبہ جمہوری الیکشن کا کامیاب انعقاد بلآخر ممکن ہو گیا۔ آج کم و بیش 10 کروڑ سے زیادہ ووٹرز اپنے حق کا استعمال کرتے ہوئے اگلے 5 سال کے لئے اپنا حکمران چنیں گے۔

قومی اسمبلی کی 272 میں سے 270 جب کہ چاروں صوبوں کی مجموعی طور پر 577 میں سے 570 نشستوں پر آج رائے شماری ہوگی۔ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 12 ہزار 570 امیدوار میدان میں ہیں۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار پہلی بار تعلیمی اداروں کے علاوہ دوسرے اداروں سے بھی ملازمین کو انتخابی ڈیوٹی کا حصہ بنایا گیا ہے، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ سے 6 ہزار سے زائد اساتذہ کو الیکشن ٹریننگ کرائی گئی ہے۔

پاکستان بھر میں  85 ہزار 252 پولنگ اسٹیشنز جب کہ 2 لاکھ 41 ہزار 132 پولنگ بوتھ قائم کئے گے ہیں۔ جن میں سے 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

آج عام انتخابات کے روز ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے سیکیورٹ اداروں کی بھاری نفری پولنگ سٹیشنوں کے باہر تعینات کی گئی ہے۔ جبکہ کسی بھی قسم کی دھاندلی کو روکنے کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

اہلیان وطن سے گذارش ہے کہ اٹھیں اور اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں کیونکہ یہ موقع 5 سال بعد آیا ہے۔ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.