کوئٹہ ایک بار پھر لہو لہو، خودکش حملے میں 31 افراد شہید

ویب ڈیسک – صوبہ بلوچستان ایک بار پھر دہشت گردی کی زد میں، کوئٹہ شہر میں پولیس قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں اب تک 31 افراد شہید جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ بم حملے میں  پولیس ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں مشرقی بائی پاس پر پولیس ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کے قافلے کے قریب خودکش دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 31 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں اور بچوں سمیت 31 افراد شہید ہو گئے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک موٹر سائیکل سوار کو تلاشی کی غرض سے روکا تو خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا لیا۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا جب عوام کی ایک بڑی تعداد اپنا ووٹ ڈالنے گھروں سے نکلی ہو ئی تھی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.