ووٹنگ کا ٹائم نہیں بڑھے گا، الیکشن کمیشن کا اعلان
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ووٹنگ کے وقت میں اضافہ کرنے سے انکار کر دیا پولنگ آج شام 6 بجے ختم ہو جائے گی۔ پولنگ ختم ہونے میں ایک گھنٹے سے کم وقت رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پولنگ کا عمل جوش و خروش سے جاری ہے۔ پولنگ سٹیشنوں کے باہر ووٹ ڈالنے والوں کی لمبی قطاریں موجود ہیں۔ ووٹروں کی ایک بڑی تعداد کو باہر دیکھ کر مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور عوام مسلم لیگ نے پولنگ کے وقت میں اضافہ کرنے کی استدعا کی تھی۔

الیکشن کمیشن کا ایک ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پولنگ کے وقت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا تاہم پولنگ سٹیشن کی حدود کے اندر موجود ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی۔

ملک بھر کے پولنگ سٹیشنوں پر ویسے تو کوئی دھاندلی کی اطلاع نہیں ملی لیکن ملک بھر ووٹنگ کے عمل کو سست روی کی شکایات تواتر سے موصول ہورہی ہیں۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *