
الیکشن 2018: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع
ویب ڈیسک – ملک بھر میں پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا، ووٹوں کی گنتی جاری اور ملک بھر سے الیکشن کے غیر حمتی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوچکے ہیں۔
آج کروڑوں پاکستانیوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس سے قبل سیاسی جماعتوں کی جانب سے پولنگ کا وقت بڑھانے کی گذارش کی گئی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پولنگ کا عمل جوش و خروش سے ہوا جو 6 بجے تک جا ری رہا۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی تھی۔ ۔ پولنگ سٹیشنوں کے باہر ووٹ ڈالنے والوں کی لمبی قطاریں موجود تھیں۔ ووٹروں کی ایک بڑی تعداد کو باہر دیکھ کر مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور عوام مسلم لیگ نے پولنگ کے وقت میں اضافہ کرنے کی استدعا کی تھی۔
ملک بھر میں ووٹنگ کا وقت ختم، پاکستان کا اگلا وزیراعظم کون؟ فیصلہ کچھ دیر بعد
الیکشن کمیشن کا ایک ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پولنگ کے وقت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا تاہم پولنگ سٹیشن کی حدود کے اندر موجود ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔
ملک بھر کے پولنگ سٹیشنوں پر ویسے تو کوئی دھاندلی کی اطلاع نہیں ملی لیکن ملک بھر ووٹنگ کے عمل کو سست روی کی شکایات تواتر سے موصول ہوتی رہیں۔ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان کے اگلے وزیراعظم کا اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔