بند کمروں میں دھاندلی ہورہی ہے، مسلم لیگ ن

ویب ڈیسک – جوں جوں الیکشن 2018 کے نتائج آنے شروع ہو گئے ہیں تحریک انصاف کی اکثریت واضح نظر آرہی ہے۔ ایسے میں تحریک انصاف کے مخالفین نے دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمیں نتائج نہیں دیئے جارہے جس پر شدید تحفظات ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پولنگ ایجنٹوں کو نکال کر بند کمروں میں تبدیلی کی جارہی ہے جب کہ بند کمروں میں جو بھی تبدیلی کی جارہی ہے اس کا حساب سب لوگوں کو دینا پڑے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.