میرے بچوں کا باپ پاکستان کا اگلا وزیراعظم، جمائمہ خان کا ٹویٹ

ویب ڈیسک – تحریک انصاف کی جیت اور عمران خان کے ممکنہ وزیراعظم پاکستان بننے پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی اور انہیں تاکید کی کہ انہین یاد رکھنا چاہئے وہ کس مقصد کے تحت سیاست میں آئےتھے۔ جمائمہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنا پیغام دیا اور کہا کہ

’’ 22 سال بعد کئی بے عزتیوں، مشکلات اور قربانیوں کے بعد میرے بچوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیراعظم بننے جا رہے ہیں۔ یہ اعتماد اور ہار نا ماننے کی بہترین مثال ہے۔ اب ایک چیلنج باقی ہے انہیں یاد رکھنا ہو گا کہ وہ سیاست میں کیوں آئے؟ مبارک باد عمران خان‘‘

چئیرمین تحریک انصاف 5 سیٹوں سے الیکشن لڑ رہے تھے اور وہ اپنی تمام سیٹوں پر کامیاب ہوئے۔ غالب امکان ہے کہ کے پی کے اور وفاق سمیت پنجاب میں بھی تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.