عوام کو سلام، اللہ نے آپ کو خیال رکھنے والا لیڈر دے دیا، بشریٰ بی بی کا پیغام

مانیٹرنگ ڈیسک – تبدیلی آگئی، پاکستان کے اگلے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ  اور ممکنہ خاتون اول بشریٰ بی بی کا پاکستان کی عوام کے نام پیغام جاری ہو گیا۔

بشریٰ بی بی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کو سلام اور انتخاب مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے آپ کو وہ لیڈر دیا ہے جو آپ کا خیال رکھے گا اور انشأ اللہ آپ کی حفاظت بھی کرے گا۔

عمران خان نے کچھ عرصہ قبل بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی۔ بشریٰ بی بی پاکپتن کے مشہور سیاسی گھرانے مانیکا خاندان کی بہو تھیں اور عمران خان ان کے پاس روحانی تربیت کے لئے جاتے تھے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.