امریکہ کی عمران خان کو مبارکباد، اگلی حکومت کے ساتھ چلنے کا عزم

ویب ڈیسک – واشنگٹن سے امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو انتخابات 2018 میں کامیابی پر مبارک باد دے دی اور ساتھ ہی آنے والی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کر دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے خطے میں امن و امان کے لئے آنے والی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا بیان بھی جاری کیا۔

عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف نے ملک بھی میں ہونے والے انتخابات میں واضح برتری حاصل کر لی ہے اور ممکنہ طور پر وہ پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔ عمران خان نے بھی گذشتہ روز اپنی تقریر میں امریکہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ مل کر چلنے کا عزم کیا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.