تحریک انصاف کی کامیابی، گورنر سندھ کا عہدے سےمستعفی ہونے کا فیصلہ

کراچی – عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد صوبہ سندھ کے گورنر محمد زبیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ آج کسی بھی وقت صدر مملکت ممنون حسین کو اپنا استعفیٰ پہنچا دیں گے۔

گورنر سندھ محمد زبیر کی تقرری پاکستان مسلم لیگ ن اپنے دور حکومت میں کی تھی۔ گورنر سندھ کے قریبی ذرائع کےمطابق محمد زبیر نے انتخابات میں ن لیگ کی ناکامی کے بعد ہی مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

یاد رہے کہ محمد زبیر جن کا تعلق مسلم لیگ ن سے وہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کے بڑے بھائی ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.