
امریکی ریاست کیلفورنیا کے جنگلات کی لگی آگ بے قابو، نقل مکانی شروع
ویب ڈیسک – امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قابو نہ پا سکنے والی آتشزدگی میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں تو ریاست میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بروز بدھ جان بوجھ کر آگ لگانے کا شبہہ ہونے والے جنوبی کیلیفورنیا میں جبکہ بروز جمعہ شدید گرمی سے شمالی کیلیفورنیا میں جنگلات میں آگ بھڑکنے کے بعد ریاستی گورنر جیری براؤن نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کر دیا تھا۔
علاقے میں 65 عمارتوں کووسیع پیمانے کا نقصان پہنچا ہے تو 178 مربع کلو میٹر کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لینے والی آگ کے محض تین فیصد پر ہی قابو پایا جا سکا ہے۔
آگ بجھانے والے محکمے کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ ابھی بھی کافی زیادہ فعال ہے اور آگ کے شعلے دیگر علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔
1200 افراد آگ بجھانے میں مصروف ہیں تو ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کے ذریعے بھی متاثرہ علاقے پر پانی پھینکا جا رہا ہے۔