لاہور – قومی اسمبلی کے حلقہ 131 میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو شکست دی تھی۔ خواجہ آصف نے این اے 131 کے انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی جس میں ایک مرتبہ پھر خواجہ آصف ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد کی درخواست پر آج سارا دن این اے 131 میں ووٹوں کی گنتی ہوتی رہی جس کا نتیجہ ایک بار پھر وہی رہا جو پہلے تھا یعنی خواجہ آصف کی ہار۔ الیکشن 2018 سے قبل ہی این اے 131 میں کانٹے کا مقابلہ تصور کیا جا رہا تھا۔ عمران خان نے خواجہ سعد کو ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔
اس وقت تحریک انصاف قومی اسمبلی 116 نشستوں کے ساتھ سب سے اوپر ہے اور وفاق میں حکومت بنانے کے لئے جوڑ توڑ میں مصروف ہے۔ عمران خان متوقع طور پر پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔