عوام کے درمیان حلف، عمران خان نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

اسلام آباد – چئیرمین تحریک انصاف اور پاکستان کے متوقع طور پر اگلے وزیر اعظم عمران خان نے تقریب حلف برداری کے حوالے سے بڑی خواہش کر اظہار کر دیا۔ عوام کے درمیان حلف لے کر ایک نئی مثال قائم کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان کی اس خواہش کی تائید پارٹی کی سنئیر قیادت نے بھی کر دی۔ امید کی جا رہی ہےکہ عمران خان کی حلف برداری کی تقریب ڈی چوک یا پریڈ ایونیو میں سے کسی ایک جگہ کی جائے گی۔ عوام کے درمیان حلف برداری کی تقریب سیکیورٹی کلئیرنس سے مشروط کر دی گئی ہے۔

[socialpoll id=”2513509″]

یاد رہے کہ اسلام آباد کا ڈی چوک وہی جگہ ہے جہاں عمران خان نے نوازشریف کی سابقہ حکومت کے دوران 2013 کے انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی پر 126 دن کا ریکارڈ دھرنا دیا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.