سینے میں تکلیف، نوازشریف کو آئی سی یو منتقل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی – اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت ناساز ہونے پر فوری طور پے پمز ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق نوازشریف کو سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی ہے۔

نواشریف کے خون کی روانی میں مسئلہ آیا ہے جس سے انہیں بازو اور سینے میں تکلیف محسوس ہورہی ہے جبکہ ان کی ای سی جی بھی ٹھیک نہیں آئی۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ نگران وزیر داخلہ کو سفارش کر دی گئی ہے اور اجازت ملتے ہی نوازشریف کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔

ادھر پمز ہسپتال میں بھی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے عملے کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.